پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ،ایجنڈا جاری

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی کے 35 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا، اجلاس آج جمعہ دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے،محکمہ انوائرمنٹ پروٹیکشن پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا۔ارکان اسمبلی زیرو آور نوٹسز پیش کریں گے۔5 موجودہ تحریک التوا  کار زیر بحث آئیں گی۔اجلاس میں پنجاب موٹر گاڑیاں(چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025، ستھرا پنجاب اتھارٹی آرڈیننس 2025، مسودہ قانون پولیس آرڈر(دوسری ترمیم) 2025 پیش کیا جائے گا۔