قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا‘ایجنڈا جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت آج ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔ایجنڈے کے مطابق ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کے لئے میکنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، وزیر تجارت جام کمال مانع اغراق محصولات ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی تحویل ملزمان ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کریں گے، وزیر داخلہ سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024 آئین کے آرٹیکل 89 کی متقاضیات کے مطابق ایوان میں پیش کریں گے۔