پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، ایجنڈا جاری

 لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر) دو بجے شروع ہوگا۔ اجلاس میں ریو نیو ، کالونیز اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلقہ سوالوں کے جوابات دئیے جائیں گے۔توجہ دلا ئو نوٹسزاور تحاریک التوائے کار بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔اجلاس میں سرکاری بزنس بھی نمٹایا جائے گا۔ پرونشل موٹر وہیکلز ( چوتھا ترمیمی) آرڈیننس ،ستھرا پنجاب اتھارٹی آرڈیننس ،پنجاب ریگولیشن کائٹ فلائنگ آرڈیننس ،پولیس آرڈر ( دوسرا ترمیمی) بل اور پنجاب ایگریکلچر ، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ترمیمی) بل ایوان میں پیش کئے جائیں گے جبکہ پنجاب بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ( ترمیمی) بل،پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل،شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بل،پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سنٹر ( ترمیمی) بل،پنجاب پروٹیکشن آف آنر شپ آف اموویبل پراپرٹی بل،پنجاب ریگولیشن آف سروس ( ریپیل) بل،ڈرگز( دوسرا ترمیمی )بل،پنجاب ایمر جنسی سروسز( ترمیمی ) بل اور جنگلات ( ترمیمی) بل ایوان میں منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔