دو نئے حکومتی بل متعارف ،ہیکنگ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام ساڑھے 4 بجے ہو گا، 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں دو نئے حکومتی بل متعارف کئے جائیں گے۔قومی اسمبلی اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور موٹر گاڑیوں کی صنعت کی ترقی کا بل 2025، نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2025 منظوری کے لئے پیش ہوں گے۔دوسری جانب شہریوں کے ذاتی ڈیٹا اور حساس معلومات کی ہیکنگ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا جب کہ سال 2025 میں سائبر کرائم میں 35 فیصد اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے۔