ٹریفک حادثات میں 3ہلاک ،3زخمی

 اعوان ڈھائے والہ میں ریت سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی، علی زین مارے گئے
 رکشے اور ٹرک کے درمیان ٹکر، ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا،3زخمی ہسپتال ممنتقل کردئیے گئے 
لاہور (کرائم رپورٹر) ٹریفک حادثات میں 3ہلاک ،3زخمی ہو گیء مناواں کے علاقے اعوان ڈھائے والہ میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے ایدھی ترجمان کے مطابق ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری، جس کے باعث دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 23 سالہ علی ولد غلام حیدر اور 18 سالہ محمد زین ولد غلام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیاپولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشتر کالونی فیروزپور روڈ پر ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہوئی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ایک رکشے اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں پیش آیاحادثے میں چار افراد متاثر ہوئے جن میں سے تین افراد شدید زخمی جبکہ ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیاریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات متعلقہ حکام کے سپرد کر دی گئی ہیں۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔