موٹر سائیکل رکشہ کارتصادم میں 50سالہ شخص مارا گیا ، ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے سڑک پرگرے ڈرائیورکوڈمپر نے کچل دیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں نوجوان سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مغلپورہ کے علاقے غازی آباد میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل رکشیاور کار میں تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ شفیق جاں بحق ہو گیا ہے۔شاہدرہ کے علاقے میں سگیاں بائی پاس کے قریب اینٹوں سے بھری ٹرالی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو الٹ گئی۔جس سے ڈرائیور سڑک پر گر گیا جبکہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے ڈرائیور کو کچل ڈالا،جس سے ٹریکٹر ٹرالی کا 30 سالہ نوجوان ڈرائیور عمر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے۔متوفی چھیمے والا کھوں شاہدرہ کا رہائشی تھا۔داتا دربار کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوارشخص کو کچل کر ہلاک کردیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور تینوں لاشیں قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغازکر دیا ہے۔