لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ شہر بھر میں ہائی الرٹ بیجنگ انڈرپاس کے قریب برقع پوش 2 مشکوک ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق دونوں ملزمان واردات کی نیت سے کھڑے تھیڈولفن ٹیم نے رکشہ ڈرائیور کی اطلاع پر ملزمان کو گرفتار کیاملزمان نے انڈرپاس کے نیچے رکشہ ڈرائیور کو واردات کی نیت سے روکنے کی کوشش کی تھی ڈولفن ٹیم نے برقع پوش ملزمان کامران اورعلی کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ مغلپورہ کے حوالے کردیا۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف برسر پیکار ہے۔