لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برقعہ پوش خاتون منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کو دوران سرچ آپریشن رکشا چوک سے گرفتار کیا گیا،ملزمہ ملتان روڈ سے فاضلیہ کالونی منشیات سپلائی کرنے آئی تھی ،ملزمہ زینت بی بی سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او اچھرہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔