پوش علاقوں میں منشیات کی ترسیل ناکام ، ڈیلر گرفتار

ملزم راشد حسین کے قبضے سے 10 ہزار بیئر کین برآمد کرلئے گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پوش علاقوں میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنا دی ڈیلر کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ڈیفنس اے پولیس نے کارروائی کی،دوران پٹرولنگ بین الاضلاعی منشیات ڈیلر راشد حسین کو گرفتار کر لیا ملزم راشد حسین بیئر کی پیٹیوں سے بھرے ہوئے منی ٹرک سمیت گرفتار ہوااے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے 10 ہزار بیئر کین برآمد کر گئیں۔ملزم منی ٹرک میں منشیات لے کر جا رہا تھا خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا،ملزم کا عیدالضحی پر پوش علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا انکشاف کیا گیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔