شہریوں نے مالی لین دین، چیک ڈس آنر، فراڈ، گروی میں دھوکہ کے مسائل، بتائے
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی مختلف نوعیت کی شکایات سنیں اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے مالی لین دین، چیک ڈس آنر، فراڈ، گروی اور کرایہ داری میں دھوکہ دہی سے متعلق درخواستیں پیش کیں، جب کہ جائیداد کے تنازعات، وراثتی تقسیم، جھگڑوں اور غیر قانونی سرگرمیوں بارے بھی شکایات موصول ہوئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ فراڈ سے بچاؤ کے لیے ہر قسم کے مالی لین دین میں تحریری معاہدہ اور مکمل دستاویزی ثبوت رکھنا ضروری ہیانہوں نے شہریوں کو گروی اور کرایہ داری کے معاملات میں قانونی طور پر جانچ پڑتال اور محتاط طرزِ عمل اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران کا کہنا تھا کہ جائیداد کی خرید و فروخت میں قانونی تقاضے پورے کرکے کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے، جب کہ وراثتی تقسیم میں قانون کے مطابق عمل کرنے سے گھریلو تنازعات سے محفوظ رہا جا سکتا ہیانہوں نے لڑائی جھگڑوں سے بچاؤ کے لیے ثالثی اور قانونی راستہ اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہری پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ شہری ہمارے لیے آنکھوں اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔