لاہور ( کرائم رپورٹر ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایات پیش کیں۔ کھلی کچہری میں زیادہ تر شکایات کرایہ داری، گروی اور کاروباری فراڈ سے متعلق تھیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شکایات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری قانونی کارروائی اور مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں اور ایسے مقدمات میں ہر صورت انصاف یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ فیصل کامران نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور اعتماد بحال کرنا ہے۔ تھانوں کی سطح پر روزانہ شام مقررہ اوقات میں ایس ایچ اوز کی موجودگی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔