عالمی مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ
قیمتوں میں کمی کے باوجودعوام سے 150 سے 175 روپے فی کلو اضافی وصول کئے جارہے ہیں
لاہور(آئی این پی)اوپن مارکیٹوں میں چینی کی 200روپے کلو فروخت جاری ہے جبکہ کئی علاقوں میں چینی دستیاب ہی نہیں اوردکانداروں کا کہنا ہے کہ تھوک مارکیٹ سے چینی کی سپلائی نہیںمل رہی ، درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں بھی 6روپے کلوا ضافہ ہو گیا۔صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن طاہرثقلین بٹ کے مطابق درجہ دوم کے گھی کی قیمت 6 روپے 20 پیسے اضافے سے 525روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے ۔طاہرثقلین نے بتایا کہ کمپنیاں گھی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے رہی ہیں‘رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ ہوا۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستانی عوام سے 150 سے 175 روپے فی کلو اضافی وصول کیے جارہے ہیں۔