مختلف خلاف ورزیوں پر الگ الگ جرمانے اور قانونی کارروائی کا اطلاق ہوگا
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کی ہدایت پر ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں میں نئے جرمانوں اور سزائوں سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ مختلف خلاف ورزیوں پر الگ الگ جرمانے اور قانونی کارروائی کا اطلاق ہوگا۔ قانون کی بالادستی کیلئے کبھی کبھار سخت فیصلے ناگزیر ہوتے ہیں، امید ہے کہ شہری قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ شہری موٹر وہیکل آرڈیننس میں تازہ ترین ترامیم بارے معلومات کیلئے ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رہنمائی لیں۔