سہولت کاروں کو بھی بھاری سزائیں دی جائیں گی،اقدامات یکم ذوالقعدہ سے 14ذوالحجہ تک نافذ العمل ہوں گے
ریاض(آئی این پی )سعودی وزارت داخلہ نے حج کے مقدس ایام میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سزائوں اور بھاری جرمانوں کا اعلان کر دیا ۔ وزارت کے مطابق یہ اقدامات یکم ذوالقعدہ سے 14 ذوالحجہ تک نافذ العمل ہوں گے تاکہ حج کے دوران نظم و ضبط اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔نئے اعلامیے کے مطابق، بغیر اجازت حج کرنے یا اس کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر کوئی وزٹ ویزہ پر آنے والا زائر مکہ مکرمہ یا دیگر مقدس مقامات میں داخل ہوگا تو اس پر بھی 20 ہزار ریال جرمانہ لاگو ہوگا۔