سعوی عرب میں رواں برس 330 افراد کو سزائے موت دی گئی

جدہ (آئی این پی )سعوی عرب میں سزائے موت میں ریکارڈ اضافہ ہوا رواں برس 330افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکمران محمد بن سلمان نے 2022میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب میں سزائے موت ختم کر دی گئی لیکن ان کے اس دعوے کے باوجود سزائے موت کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔رواں برس سعودی عرب میں 330 افراد کو سزائے موت دی گئی جو گذشتہ کئی برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔