اصل ہدف ایشین اور کامن ویلتھ گیمز ہیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم

 اصل ہدف ایشین اور کامن ویلتھ گیمز ہیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم

نیشنل گیمز کی مشعل ریلی پنجاب سٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔

 اس موقع پر پنجاب سٹیڈیم میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اولمپئن ارشد ندیم مشعل ریلی کے مہمان خصوصی تھے۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ان کا اصل ہدف آئندہ آنے والے ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز ہیں۔تقریب میں سیکرٹری سپورٹس مظفر خان سیال، ڈی جی سپورٹس پنجاب حضرت افضال چوہدری، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، سی او پنجاب اولمپکس ادریس حیدر، خواجہ وقار اور عرفان اللہ خان نے بھی شرکت کی۔گولڈ میڈلسٹ قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں میڈل جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشعل ریلی کی تقریب اپنے ہاتھوں سے کرنے پر بہت خوش ہیں۔

ارشد ندیم نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ تقریب منظم کی، اور سپورٹس بورڈ پنجاب کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹریننگ کی سہولیات فراہم کیں اور حمایت کی۔آئندہ سیزن میں ارشد ندیم کا ہدف ڈائمنڈ لیگ، ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز ہیں، جنہیں وہ اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہیں۔ ان کا بنیادی مقصد ایشین اور کامن ویلتھ گیمز میں بہترین کارکردگی دکھانا ہے۔