سموگ اس سال کم ترین سطح پرہے: سینئر وزیر مریم اورنگزیب

سموگ اس سال کم ترین سطح پرہے: سینئر وزیر مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس سال پنجاب میں سموگ کی سطح بہت کم رہی ہے، جس سے نومبر کے مہینے میں نیلا آسمان نظر آنا حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

 انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سمت سے معمولی آلودگی کا امکان ہے، لیکن فصلیں جلانے کے بجائے پرالی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کا رجحان فروغ دیا گیا ہے جس سے فضائی معیار بہتر ہوا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ای پی اے نے 780 تعمیراتی سائٹس پر سپرنکلرز لگائے ہیں تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی مسلسل نگرانی کی وجہ سے مجموعی فضائی حالات مستحکم ہیں، اور سموگ سے بچاؤ کے لیے روزانہ کارروائیاں جاری ہیں، جن میں فصلوں کی باقیات جلانے پر جرمانے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھٹوں کی جدید انسپکشن کی جا رہی ہے، اور ممکن ہے کہ دوپہر کے وقت شمال مشرقی ہوائیں زرعی علاقوں سے دھواں لے آئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس سال سموگ کم ترین سطح پر ہے، اور نومبر میں نیلا آسمان دیکھنا حکومت کی مؤثر پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔