سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں چائلڈ پروٹیکشن کے لیے ایک نئی پالیسی لائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔