انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 73 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تقریباً 50 سے زائد گھر شدید نقصان کا شکار ہوئے ہیں، اور متعدد افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔لاپتہ افراد میں 23 فوجی بھی شامل ہیں۔ نیوی چیف نے بتایا کہ کچھ فوجیوں کی لاشیں بازیاب کر لی گئی ہیں جبکہ باقی افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔واضح رہے کہ جاوا میں یہ لینڈ سلائیڈنگ شدید بارش کے بعد ہوئی، جس نے مقامی آبادی کے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ملبے ہٹانے اور زندہ افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔حکام نے عوام سے محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ مزید بارش کے امکان کے پیش نظر خطرہ ابھی بھی موجود ہے۔