لاہور کی فضا شدید آلودہ ہے اور مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 212 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں AQI 1058 تک پہنچ گیا، جو انتہائی خطرناک سطح ہے۔
دیگر علاقوں میں:
کینٹ: 544
جوہر ٹاؤن: 499
برکی روڈ: 394
عسکری 10: 290
اقبال ٹاؤن: 241
گلبرگ II: 213
ڈی ایچ اے فیز 5: 209
بیدیاں روڈ: 190
ماہرین نے شہریوں کو باہر نکلتے وقت لازمی ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔