تہران کی متعدد یونیورسٹیوں میں سیکڑوں طلبہ کا مظاہرہ

تہران(آئی این پی )ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف مظاہرے متعدد یونیورسٹیوں تک پھیل گئے ہیں، جہاں طلبہ نے دکان داروں اور تاجروں کے ساتھ مل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔نیم سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کی چار یونیورسٹیوں میں سیکڑوں طلبہ نے مظاہرہ کیا، جبکہ کم از کم سات مقامات پر بھی احتجاج ہوئے۔اسی طرح اصفہان کی ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور یزد اور زنجان کے تعلیمی اداروں میں بھی مظاہرے دیکھے گئے۔  ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے بھی استعفی دے دیا تھا