گینگ بندیٹ گائے چوری کرنے کے علاوہ لوگوں کو اغوا ،گھروں کو لوٹتے ہیں
ابوجاہ (( آئی این پی )نائیجیریا میں مسلح گروہ نے ایک اسکول پر حملہ کر کے 25 طالبات کو اغوا کر لیا جبکہ ایک سٹاف ممبر کو قتل کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملہ اس واقعے کے ایک دہائی بعد ہوا ہے، جب شمال مشرقی علاقے میں چباک سے تقریبا 300 لڑکیوں کے اغوا کیا گیا تھا، جس پر بین الاقوامی سطح پر احتجاج کیا گیا تھا۔اس کے بعد سے اسکول کے بچوں کے اغوا کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس گینگ نے کبی ریاست میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول پر صبح 4 بجے (پاکستان کے وقت 8 بجے) حملہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ گینگ نے 25 طالبات کو ان کے ہاسٹل سے اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ اسکول کے ڈپٹی ہیڈ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔نائیجیریا کی شمال مغرب میں مسلح گینگ بندیٹ کے حملے بڑھ رہے ہیں، جو گائے چوری کرنے کے علاوہ لوگوں کو اغوا کرتے ہیں اور گھروں کو لوٹتے ہیں