خیبرپختونخوا اور وفاق دونوں میں اپوزیشن کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، ملک میں سیاست ختم کی جا رہی ہے جس سے پارلیمنٹ کی اہمیت متاثر ہو رہی ہے
ہمیں پسپائی کی ضرورت نہیں، جو حق سمجھیں گے وہی بات کریں گے‘ اپوزیشن کا کردار بھی خود ادا کر رہا ہوں:سربراہ جے یو آئی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پشاور (آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے 28ویں آئینی ترمیم آئے گی تواسے بھی دیکھ لیں گے، ملک میں سیاست ختم کی جا رہی ہے جس سے پارلیمنٹ کی اہمیت متاثر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر 28 ویں آئینی ترمیم آئے گی تو اسے بھی دیکھ لیں گے ،ہمیں پسپائی کی ضرورت نہیں، جو حق سمجھیں گے وہی بات کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن کا کردار وہ خود ادا کر رہے ہیں اور خیبرپختونخوا اور وفاق دونوں میں اپوزیشن کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسمبلی اور اس سے منظور شدہ بلز کے متن میں موجود خامیاں بھی قوم کے سامنے لائی جائیں گی۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ ملک میں سیاست ختم کی جا رہی ہے جس سے پارلیمنٹ کی اہمیت متاثر ہو رہی ہے اور اس صورتحال سے پاکستان کا سول نظام غیر موثر ہو جائے گا، سیاستدان حکمران نہیں بلکہ استعمال ہو رہے ہیں۔