28ویں آئینی ترمیم جلد لائی جائے گی، وہ بھی منظور ہو جائے گی: رانا ثنااللہ

 جج کو یہ زیب نہیں دیتا  وہ خود کو سیاسی احتجاج میں ملوث کرے، جن لوگوں نے استعفے دیئے ہیں ان کے ذاتی مقاصد ہیں:مشیرسیاسی امور
چنیوٹ(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم جلد لائی جائے گی، وہ بھی منظور ہو جائے گی۔ چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ 28ویں آئینی ترمیم عوامی ایشوز پر ہے۔انکا کہنا تھا کہ ترمیم پاس کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے اور ججز نے ان کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے۔ سینیٹر رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ایک جج کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ خود کو سیاسی احتجاج میں ملوث کرے، جن لوگوں نے استعفے دیے ہیں ان کے ذاتی مقاصد ہیں۔