بلدیاتی قانون سے متعلق زیر زبر کا معاملہ ہے اس پر اتفاق رائے ہوا تو بڑی بات ہوگی، تعلیم اور صحت کے ایشوز ہیں ان میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے
فیڈریشن اور صوبوں کے درمیان فنڈز کی تقسیم میں بنیادی ایشو این ایف سی کا ہے اس مسئلے کو حل کیا جانا ہے:مشیر برائے سیاسی امور
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی رانا ثنا اللہ عندیہ دیا ہے کہ28ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوگیا تووفاقی بجٹ سے پہلے آ سکتی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کے ذہن میں یہ واضح ہے جو بھی آئینی ترمیم ہوگی اتفاق رائے سے ہوگی۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا فیڈریشن اور صوبوں کے درمیان فنڈز کی تقسیم میں بنیادی ایشو این ایف سی کا ہے اس مسئلے کو حل کیا جانا ہے، بلدیاتی قانون سے متعلق زیر زبر کا معاملہ ہے اس پر اتفاق رائے ہوا تو بڑی بات ہوگی، تعلیم اور صحت کے ایشوز ہیں ان میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے، 18ویں آئینی ترمیم کے بعد عملی طور پر کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں جس پر بیٹھ کر بات ہو رہی ہے۔وزیر اعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ ملاقات کی خواہش دونوں طرف تھی شہباز شریف نے سہیل آفریدی کا استقبال کیا، وزیر اعظم کی دعوت موجود تھی لیکن وزیر اعلی کے پی نے فیصلہ کیا اب ملیں گے تو وہ تشریف لے آئے