مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا، ہری پور الیکشن میں ایک بار پھر ہمیں مایوس کیا گیا، اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
مذاکرات کا اختیار عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں:چیئرمین پی ٹی آئی
پشاور (آئی این پی ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے پی ٹی آئی نے کبھی کسی صوبے پر چڑھائی نہیں کی اور نہ کرے گی،ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا۔پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہری پور الیکشن میں ایک بار پھر ہمیں مایوس کیا گیا، ساتھ ہی واضح کیا کہ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہو ، ہم پرامن رہیں گے لیکن اپنا حق کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔ دریں اثنا ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا، اب مذاکرات کا اختیار عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، ہم تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں