فیصلہ کرو بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو نہیں ملنے دیا جائے گا تو کوئی بھی نہیں ملے گا:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی نے کہا ہے یہ فیصلہ کرو کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو نہیں ملنے دیا جائے گا تو کوئی نہیں ملے گا، لیکن کوئی سیاسی اسکورنگ نہ کرے ‘کوئی گھٹیا شہرت حاصل نہ کرے ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا علی ظفر کے بارے میں کبھی نہ کہا جائے وہ منظور نظر بندہ ہے ‘علی ظفر نے تحریک انصاف کیلئے بڑا کام کیا ہے، سب سے زیادہ کیسز مفت لڑے ‘وہ اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد ہوئے، بانی پی ٹی آئی نے شبلی فراز کو تجربے کی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تو علی ظفر نے کھلے دل سے قبول کیا۔