آئین میں درج ہے کسی صوبے کا حصہ کم نہیں کیاجائیگا:بیرسٹر گوہر

27ویں  آئینی ترمیم خطرہ مول لینے والی بات ہے‘ ایسا کسی صورت نہیں ہونا چاہیے
 بانی نے ابھی تک اسلام آباد آنے کی کوئی ہدایت نہیں دی، جب انہوں نے حکم دیا تب دیکھیں گے
راولپنڈی(آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم خطرہ مول لینے والی بات ہے۔ ایسا کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت پر ایک اور عدالت بنانا غلط ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایسی شقوں کو نہ چھیڑا جائے جس سے صوبوں میں تنا ئوبڑھے۔ آئین میں درج ہے کسی صوبے کا حصہ کم نہیں کیاجائیگا،  اس وقت ہر محب وطن یہ کہہ رہا ہے سارے اسٹیک ہولڈراپنی تلواریں نیام میں رکھیں، ایک ایک قدم پیچھے ہوجائیں،پاکستان اوراس کے عوام پہلے ہیں،کوئی بہتری کی سہولت پیدا ہو۔ بانی نے ابھی تک اسلام آباد آنے کی کوئی ہدایت نہیں دی، جب انہوں نے حکم دیا تب دیکھیں گے۔