پاکستان کو آکسفورڈ یونین مباحثے میں بلامقابلہ فتح، بھارتی وفد بھاگ گیا

 جنرل (ر) زبیر محمود حیات، حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر فیصل لندن میں موجود، بھارتی مقررین  غیر حاضر
 طلبہ کی اکثریت بھارتی ہونے کے باوجود بھارت  کے ارکان نے ووٹ کا سامنا کرنے سے انکار کردیا
لندن ( آن لائن ) آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے میں پاکستان نے بلامقابلہ فتح حاصل کی، جب کہ بھارتی وفد نے مقررہ وقت پر مباحثے سے دستبرداری اختیار کر کے مباحثے کو سبوتاڑ کر دیا۔پاکستانی وفد میں جنرل (ر) زبیر محمود حیات، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر  اور ڈاکٹر محمد فیصلشامل تھے، جو مباحثے کے لیے لندن میں موجود تھے۔پی ایچ ایل لندن کے مطابق بھارتی وفد کے مصدقہ اسپیکرز جنرل ایم ایم نروا، ڈاکٹر سبرامنیَم سْوامی اور سچن پائلٹ نے مباحثے سے دستبرداری اختیار کر دی، اور صرف غیر معروف و کم درجے کے مقررین کی پیشکش کی گئی، جو پاکستانی وفد کے معیار کے مطابق نہیں تھی۔پاکستان ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق، بھارتی جانب سے کم تر متبادل پیش کرنے کی کوشش نے آکسفورڈ یونین اور جامعہ آکسفورڈ کی ساکھ اور توازن کو شدید متاثر کیا۔ بھارتی وفد کی دستبرداری نے اس بات کو واضح کر دیا کہ بھارت کی پاکستان پالیسی محض عوامی جذبات بھڑکانے کی حکمت عملی ہے، جبکہ علمی مباحثے اور دلیل کے سامنے وہ کھڑا نہیں ہو سکتا۔پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق، آکسفورڈ یونین میں طلبہ کی اکثریت بھارتی ہونے کے باوجود بھارتی وفد نے ووٹ کے ذریعے اپنی دلیل پیش کرنے سے انکار کیا۔