لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سابق رہنما لارڈ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر منتخب ہوگئے ہیں۔ لارڈ ہیگ نے تاریخی عہدے کی دوڑ میں لیڈی ایلش انجیولینی اور لیبر پیر لارڈ پیٹر مینڈیلسن سمیت متعدد بڑی شخصیات کو شکست دی۔آکسفورڈ یونیورسٹی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا لارڈ ہیگ نئے سال کی شروعات چانسلر کے طور پر کریں گے اور وہ 10 سال کی مدت کے لیے خدمات انجام دیں گے۔لارڈ ہیگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ چانسلر منتخب ہونے کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔میں دوسرے امیدواروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر آکسفورڈ کے مستقبل کے لیے ان کے عزم کو سراہتا ہوں‘ اگلی دہائی میں آکسفورڈ میں جو کچھ ہوتا ہے وہ برطانیہ کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔