سنگاپورسٹی (آئی این پی )دنیا کی نامور یونی ورسٹی آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کرنے والا چینی شہری ڈگری لینے کے باوجود ملازمت سے محروم ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ایک چینی شہری ڈنگ یوانزا نے دنیا کی بہترین جامعات میں شمار ہونے والی آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور اس نے بھی ایک اچھی ملازمت کا خواب دیکھا جو پورا نہ ہوسکا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنگ کے پاس اعلیٰ عالمی یونی ورسٹیوں کی بہت سی ڈگریاں ہیں، انہوں نے آکسفورڈ یونی ورسٹی سے بائیو ڈائیورسٹی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، پیکنگ یونی ورسٹی سے انرجی انجینئرنگ میں ماسٹرز اور سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونی ورسٹی سے بائیولوجی میں پی ایچ ڈی کی۔