ڈیموکریٹس کے دور میں مہنگائی کے نتائج عوام نے بھگتے، ترجمان کیرولین لیویٹ
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ ملک کی معیشت تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے اور مہنگائی اب قابو میں ہے۔وائٹ ہاس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ امریکی مارکیٹ میں نئی ملازمتوں کے مواقع بڑھ رہے ہیں، جبکہ تیل کی قیمتیں کورونا وبا کے بعد کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ بائیڈن حکومت کی پالیسیوں کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، اور ڈیموکریٹس کے دور میں مہنگائی کے نتائج عوام نے بھرپور انداز میں بھگتے