سینیٹ اجلاس: گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے بل کثرت رائے سے منظور

پی پی رہنما شیری رحمن نے بل پیش کیا‘جے یوآئی سمیت پی ٹی آئی اراکان نے بل کی مخالفت کی،جے یوآئی نے بل کو اسلام کے خلاف قرار دیدیا
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا نے گھریلو تشدد کی روک تھام کے حوالے سے بل کثرت رائے سے منظور کر لیا،جے یوآئی سمیت پی ٹی آئی اراکین نے بل کی مخالفت کی،جے یوآئی نے بل کو اسلام کے خلاف قرار دیدیا۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل پیش کیا جس کی جے یوآئی اور پی ٹی آئی نے شدید مخالفت کی ہے اس موقع پر قائمقام پریذائیڈنگ سینیٹر شہادت اعوان نے بل پر شق وار رائے لینے کے بعد کثرت رائے کی بنیاد پر بل کو منظور کر لیا ہے اس موقع پر سینیٹری شیری رحمن نے کہاکہ بغیر پڑھے کوئی بھی بل مسترد نہ کریں یہ بل قرآن و سنت کے خلاف نہیں ہے مجھے افسوس ہے کہ جو پی ٹی آئی کے دوست اپنے حقوق مانگتے ہیں وہ بھی اس کے خلاف ہیں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی نے 15سال قبل یہ بل ایوان میں پیش کیا تھا یہ ہمارا اجتماعی فریضہ ہے کہ ہم خواتین سمیت ہر شعبے کے خلاف تشدد کو روکنے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں