لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں حکومت نے مسودہ قانون ترمیم نوٹریز 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔اپوزیشن اراکین کی ترامیم کے معاملہ پر مجتبی شجاع الرحمان غصہ میں آگئے،اپوزیشن کو جوکر قرار دیدیا، اپوزیشن ارکان اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوگئے اور وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان کے جواب پر اعتراض کردیا۔