سینیٹ اجلاس: معرکہ حق کے حوالے سے قرار داد کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں معرکہ حق کے حوالے سے قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی،اپوزیشن کی جانب سے قرارداد پر مشاورت نہ کرنے کا شکوہ کیا گیا۔ جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں  وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری  نے معرکہ حق کے حوالے سے ایوان میں قرارداد پیش کی۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے کہا ہمیں اس قرارداد پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ قرارداد میں کوئی سیاسی بات نہیں ہونی چاہیے جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا یہ قرارداد افواج پاکستان کو خراج تحسین کی قرارداد ہے اس میں سیاسی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہاپوزیشن اپنی تجویز دیں ، وہ ہم شامل کر لیتے ہیں۔قرارداد کی منظوری کے موقع پراپوزیشن اراکین نے شکوہ کیا کہ قرارداد پر ہم سے ہماری رائے نہیں لی گئی ہے