سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کی عدم موجودگی اور بل کی وضاحت نہ ہونے پر شدید اعتراض کیا
یہ بل صوبوں میں منظور ہوچکا ہے‘ اب وفاق کی سطح پر پیش کیا گیا ہے : وزیر مملکت شزرہ منصب
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا نے سول کورٹس ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ،جبکہ دیگر بلز متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے گئے ،اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کی عدم موجودگی اور بل کی وضاحت نہ ہونے پر شدید اعتراض کیا۔جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی شزرہ منصب نے سول کورٹس ترمیمی بل 2025پیش کیا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے ایوان کو بل کے حوالے سے اگاہ کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر مملکت شزرہ منصب نے کہاکہ یہ بل صوبوں میں منظور ہوچکا ہے اب وفاق کی سطح پر پیش کیا گیا ہے اور یہ بل متعلقہ کمیٹی سے منظور ہوچکا ہے اس موقع پر پریذائیڈنگ آفیسر سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہاکہ ہمیں قانون سازی کا راستہ نہیں روکنا چاہیے اس موقع پر سنیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہاکہ کمیٹی کی جانب سے بل کی رپورٹ موصول ہونے کے بعداس پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے وزیر مملکت شزرہ منصب علی خان نے فیڈر بورڈ آف انٹرمیڈیت ترمیمی بل 2025پیش کیا بل کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا وزیر مملکت شزرہ منصب علی خان نے ایکسٹر ڈیشن ایکٹ ترمیمی بل 2025پیش کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ ایوان میں جو بل پیش ہوتے ہیں ان کو متعلقہ کمیٹی میں بھجوانے سے قبل ایوان میں اس حوالے سے اراکین کو اگاہ کیا جاتا ہے تاکہ اگر کوئی رکن اس حوالے سے کوئی سفارش دینا چاہے تو وہ کمیٹی اجلاس میں جاسکتا ہے