وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد صحافیوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا ہے۔

 اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اقدام ان کے حقوق کی فراہمی ہے، نہ کہ حکومت کا احسان۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں میرٹ اور قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں گے تاکہ ہر صحافی کو ان کا حق ملے۔ اس سلسلے میں وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب سمیت شہر کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے ایک اشتہار اگلے دو تین روز میں جاری کیا جائے گا۔یہ اقدام صحافیوں کے لیے ایک بڑی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے اور اسے حکومت کی جانب سے صحافیوں کی مشکلات کو حل کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔