اسلام آباد (آئی این پی )مالی سال کے پہلے 4ماہ میں پاکستان کو 1ارب 72کروڑ ڈالر موصول ہوئے، سالانہ ہدف کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 8.88 فیصد فنڈز ہی حاصل ہوسکے۔ یہ بات اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی فنانسنگ سے متعلق جاری رپورٹ میں بتائی ہے ۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال بیرونِ ملک سے مجموعی طور پر 19ارب 39کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ تھا۔ پاکستان کو چار ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 1 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں۔