دوحہ (آئی این پی )قطر اور مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم( حماس) کی مذاکراتی ٹیم تک پہنچا دیا ہے، جس کی تصدیق اب حماس نے خود بھی کر دی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق، قطر اور مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی کاپی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مذاکراتی ٹیم تک پہنچا دی ہے۔حماس نے اس منصوبے کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا بغور مطالعہ کرے گی۔ تاہم، ابھی تک حماس کی جانب سے اس منصوبے پر باضابطہ حمایت یا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے