ہچیسن پورٹس پاکستان میں جدید بندرگاہی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کریگا
اسلام آباد(آئی این پی ) ہانگ کانگ کے گروپ ہچیسن پورٹس نے پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ہانگ کانگ کا گروپ ہچیسن پورٹس پاکستان میں جدید بندرگاہی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔ہچیسن پورٹس گروپ کے دوبڑے ٹرمینلز 25 سال سے پاکستان میں فعال ہیں، جو 5000ملازمتیں اور 225ارب روپے سے زائد آمدنی پیدا کر چکے ہیں۔سرمایہ کاری کا مقصد موجودہ ٹرمینلز کی جدت، آپریشنل صلاحیت میں بہتری، لاجسٹکس کنیکٹیویٹی میں اضافہ اور جدید خودکار نظام کا نفاذ ہے، خود کار نظام کی بہتری میں ریموٹ کرینز ، الیکٹرک ٹرکس، ڈیجیٹل گیٹ آپریشنز اور سمندری ماہرین کی تربیت بھی شامل ہے۔متوقع طور پر یہ سرمایہ کاری آئندہ 25 سالوں میں کم از کم 4 ارب ڈالر کا ریونیو فراہم کرے گی۔