ایران کے ساتھ تجارت کے باعث خسارے میں اضافہ ہوا: قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بتایا گیا ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت کی وجہ سے پاکستان کا تجارتی خسارہ 1ارب 70کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور دو طرفہ تجارت ایران کیلئے سود مند جبکہ پاکستان کیلئے خسارے کا باعث ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چیئرمین محمد جاوید حنیف خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی میں اضلاع کی سطح پر نئے چیمبر آف کامرس قائم کرنے کے معاملے کا جائز ہ لیا گیا اس موقع پر وزارت تجارت نے کراچی چیمبر کا نام تبدیل کرکے کراچی سٹی چیمبر رکھنے کی تجویز دیدی تاہم چیئرمین کمیٹی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا نام تبدیل نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ کراچی چیمبر کا نام تبدیل نہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ کراچی میں اضلاع کی سطح پر نئے چیمبر بننے سے کراچی چیمبر غیر فعال ہو جائے گا