24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 376 افراد کو 6 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے اور پنجاب پولیس کے مسلسل اقدامات کی وجہ سے سموگ میں بتدریج کمی آئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران8 مقدمات درج کیے گئے، 376 افراد کو تقریبا 6 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے اور 31 کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 5، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 286 اوراینٹوں کے بھٹوں کی 4 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔