6 افراد گرفتار،517 قانون شکن عناصر کو 7 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ترجمان کے مطابق سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ 24گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 8مقدمات درج جبکہ 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 517 قانون شکن عناصر کو 07 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد جرمانے ، 32 کو وارننگ جاری کی گئی، فصلوں کی باقیات جلانے کی 2، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 414خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ترجمان نے مزید بتایا سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔