عمران خان کی دہشتگردی کے 8مقدمات میں ضمانتیں خارج

 ایڈمن جج منظر علی گل نے درخواست ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا‘دونوں جانب سے دلائل دیئے گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کے خلاف نو مئی کے 8 مقدمات میں  ضمانتیں خارج کردی گئیں‘عدالت نے درخواست ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، ایڈمن جج منظر علی گل نے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا، پراسیکیوشن اور ملزم کے وکیل نے ضمانتوں پر دلائل مکمل کیے۔
9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت میں ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کے روبرو پیش ہوئے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رائے کا غلط ری ایکشن عوام کی طرف سے آیا، بانی پی ٹی آئی کے 240 سے زائد مقدمات میں وکالت میں دے چکا ہوں، ایک ملزم کے خلاف ہر طرح کے کیس رجسٹر ہوئے، کوئی ایسی دفعہ نہیں جس کے تحت مقدمہ درج نہ ہوا ہو، سائفر کا مقدمہ سپریم کورٹ تک گیا، باقی تمام میں ریلیف ماتحت عدالتوں سے ملا۔