فائنل کال احتجاج:1پولیس اہلکارشہید،170زخمی ہوئے

شرپسند عناصر نے پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا،ایک پولیس وین جلائی گئی،ترجما ن پنجاب پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)شرپسندوں کے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، سرکاری و نجی املاک، گاڑیوں کو نقصان پہنچانے، فورسز پر حملے و تشدد کا معاملہ، وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، اٹک سمیت مختلف اضلاع میں شرپسندوں کے پرتشدد حملوں میں پنجاب پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 170 سے زائد زخمی ہوئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شرپسند عناصر کے تشدد، فائرنگ سے پنجاب پولیس کے متعدد افسران و اہلکار شدید زخمی ہوئے، شرپسند عناصر نے پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا،ایک پولیس وین جلائی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر علاج زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سینئر افسران زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔