لاکھوں کی ڈکیتیاں ،گاڑیا ں ،موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ستوکتلہ میں محسن سے 1 لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ ٹائون میں کرامت سے 1لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں شفیع سے 1لاکھ 60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان،فیصل ٹائون میں مقصود سے1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں قدیر سے 1 لاکھ 35 ہزار نقدی اور موبائل فون، مزنگ میں اعجاز سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جنوبی چھائونی اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ باغبانپورہ، ساندہ اور گلبرگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔