لاکھوں کی ڈکیتیاں و چوریاں

گن پوائنٹ پرشہری طلائی زیورات، موبائل فون،موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں سے محروم کردیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مصری شاہ میں افضل سے 1لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون،جوہر ٹائون میں فرقان سے 1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،باٹاپور میں ذاکر سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان،شادمان میں ابراہیم سے1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹائون میں اسامہ سے 1 لاکھ 25 ہزار نقدی اور موبائل فون، نوانکوٹ میں تاثیر سے 1 لاکھ 20ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نصیر آباد اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ ساندہ ،بادامی باغ اور مسلم ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔