لاکھوں کی ڈکیتیاں،گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں چوری

شہریوں کو طلائی زیورات، موبائل فونز اوردیگر قیمتی اشیاء سے بھی محروم کردیاگیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات،قیمتی موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چوہنگ میں امتیاز سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں محسن سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں زبیر سے1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں رفیق سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھائونی میں مجتبیٰ سے 1لاکھ 10ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔سندر اور فیصل ٹائون سے گاڑیاں جبکہ مصری شاہ ،نوانکوٹ اور قلعہ گجر سنگھ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔