پنجابی فلم انڈسٹری کی مقبول کامیڈی فلم سیریز ’’کیری آن جٹا‘‘ کی چوتھی فلم ’’کیری آن جٹا 4‘‘ رواں سال جون میں ریلیز کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کمپنی نے حاصل کر لیے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار معروف پنجابی اداکار مرحوم جسویندر بھلا کو جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے نمایاں کیا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں معروف اداکار گپی گریوال، بنوں ڈھلوں، سرگن مہتہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔