کامیڈی سے بھرپور پنجابی فلم "سوکن سوکنے 2" سینما گھروں کی زینت بن گئی

کامیڈی سے بھرپور پنجابی فلم

ڈسٹری بیوشن کلب نے پاکستانی فلم بینوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری دیتے ہوئے بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 کو نمائش کے لیے پیش کر دیا ہے۔

 یہ فلم کئی ماہ کے وقفے کے بعد سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم ہے۔فلم سوکن سوکنے 2، 2018 کی مقبول فلم سوکن سوکنے کا سیکوئل ہے، جس میں معروف اداکار ایمی ورک، نمرت کھیرہ اور سرگن مہتا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو دو بیویوں کے ہوتے ہوئے تیسری شادی کر بیٹھتا ہے، اور پھر مزاحیہ اور دلچسپ واقعات کا ایک سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ سوکنوں کے درمیان چپقلش، گھریلو ناچاقیاں اور مزاحیہ حالات فلم کی خاص پہچان بن جاتے ہیں۔ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید کے مطابق:"عید الاضحیٰ کے بعد پاکستانی سینما گھروں میں نئی فلموں کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ سوکن سوکنے 2 خاص طور پر کامیڈی فلموں کے شائقین کے لیے مکمل تفریحی پیکج ہے جو انہیں پیسہ وصول تجربہ فراہم کرے گی۔"یہ فلم اس وقت ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے اور اسے ہر عمر کے ناظرین کے لیے موزوں اور معیاری خاندانی تفریح تصور کیا جا رہا ہے۔ فلم کی کہانی، مکالمے اور اداکاروں کی جاندار پرفارمنس اسے پنجابی سنیما کی ایک نمایاں پیشکش بناتی ہے۔